Screenshot
بارسلونا ایئرپورٹ پر پولیس نے جعلی یا غیر قانونی VTC (کرائے کی گاڑیوں) کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 گاڑیوں کے خلاف رپورٹ درج کی ہے، جبکہ 7 گاڑیوں کو ضبط (روک) لیا گیا۔
یہ مشترکہ آپریشن موسوس د ی اسکوادرا (کاتالان پولیس) اور سروے کاتالان دے ٹرانزٹ (SCT) نے مل کر کیا، جس کا مقصد بغیر اجازت شہری ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔
پولیس کے مطابق کچھ گاڑیاں درست دستاویزات کے بغیر مسافروں کو سروس دے رہی تھیں، جبکہ بعض گاڑیاں دیگر علاقوں کے جعلی یا غلط اجازت ناموں کے ساتھ چل رہی تھیں۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی حفاظت اور بہتر سروس کے لیے ہمیشہ قانونی ٹیکسی یا رجسٹرڈ VTC سروس استعمال کریں۔
اس سے قبل 4 اگست کو بھی ایک ایسے ہی آپریشن میں 8 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا تھا، جن میں سے 7 گاڑیاں جعلی دستاویزات کے ساتھ چل رہی تھیں جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر بغیر لائسنس کے مسافروں کو غیر قانونی طور پر لے جا رہی تھی۔
