برسلز میں 6ویں تعلیمی سربراہی کانفرنس،یورپی یونین کی تعلیمی پالیسیوں پر فیصلے
بارسلونا(پ ر/ 30 نومبر 2023) جمعہ کو یورپی یونین کے صدر مقام برسلز میں 6ویں تعلیمی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں یورپی یونین کے تمام اہم تعلیمی ماہرین، یونیورسٹیوں، بزنس اسکولوں کے سربراہان اور یورپی یونین کے تمام ممالک کے وزرائے تعلیم نے جمع ہو کر یورپین ایجوکیشن ایریا کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور یورپی یونین کی تعلیمی پالیسیوں پر متعدد فیصلے کیے۔
اس سال اس کانفرنس کی خاص بات یہ رہی کے پہلی بار کسی پاکستانی نے اس میں۔ شمولیت اختیار کی اور پاکستانی کمیونٹی کے طلباء کے مسائل کو یورپی اعلیٰ حکام کے سامنے رکھا۔
عدیل خان جو MAKY EDUCATIONAL SERVICES UK کے ڈائریکٹر ہیں ۔ انہیں یورپی یونین کے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن نے خصوصی شرکت کی دعوت دی۔
وہ یورپی یونین ایجوکیشن ایریا میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
عدیل خان نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے یورپی یونین کے حکام کو تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلباء کے لیے یورپین بزنس اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی مواقع کھولے جائیں۔ انہوں نے یورپی یونین کی کمشنر ایلیانا ایوانووا اور اسپین کے وزیر تعلیم خوسے مینوئل سے ملاقات کی اور پاکستانی طلباء کو سٹڈی ویزا کے حصول اور یورپی ممالک کے سفارتخانوں سے تاخیر کا سامنا کرنے والی مشکلات پر بات چیت کی۔
عدیل خان نے پاکستانی طلباء کے لیے ایک خصوصی امیگریشن پروگرام کی سفارش کی جسے "EU EduMig” کا نام دیا گیا ہے.