بارسلونا کے نزدیکی علاقہ میں دو کرکٹ گراونڈ بنائیں گے،جگہ خرید لی گئی ہے،چوہدری امانت حسین مہر

بارسلونا(پ ر)بارسلونا کے نزدیکی پرفضا مقام پردوکرکٹ گراونڈ بنانے کے لئے جگہ کی خرید لی گئی ہے جلد ہی انٹرنیشنل معیار کے گراونڈ بنائے جائیں گے، ان خیالات کااظہار معروف پاکستانی بزنس مین مسلم لیگ ن کے ٹریڈ کوارڈینیٹر برائے یورپ چوہدری امانت حسین مہر نے کیا انہوں نے کہا کہ کرکٹ گراونڈ کے لیے ساڑھے چار 4:50 ایکڑ کی جگہ خریدی گئی ہے جس پر شجاع کرکٹ اسٹیڈیم اور ابوبکر کرکٹ اسٹیڈیم کے نام سے بنائے جائیں گے 

زمین کی خریداری کے بعد چوہدری امانت حسین مہر کے ساتھ کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدرغلام صابر،چوہدری عظمت حسین مہر، سید وسیم شاہ، شفقت علی، رضوان کاظمی اورچوہدری شجاع امانت سمیت دوست احباب نے کرکٹ گراؤنڈ کا وزٹ کیا،اور تلاوت قرآن مجید سے افتتاح کردیااس موقع پردوست احباب نے چوہدری امانت حسین مہر کو مبارک باد پیش کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے