آپ کو یا آپ کے بچوں کو سکولوں اور دیگر امور میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسلامک کمیشن آپ کے ساتھ کھڑا ہے،ڈاکٹر ایمان ادلبی کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب
بارسلونا(قمرفاروق)اسلامک کمیشن اسپین کے صدر ڈاکٹر ایمان ادلبی کے اعزاز میں پاک فیڈریشن اسپین کی کونسل برائے مذہبی امور کے زیر اہتمام بارسلونا میں ایک نشت کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کاتالونیا کے اسلامک کمیشن کے صدر محمد غدونی، اسلا موفوبیا کے خلاف مسلمانوں کی تنظیم کے صدر میگیل آنخیل پیریس ، اسلامک کمپشن میلیئا کے صدر ڈاکٹر حسن عبودی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی نظامت پاک فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری راجہ بابر ناصر نے کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ احمد اور نعت رسول مقبول مظہر حسین راجہ نے پیش کی۔
مقررین میں ڈاکٹر ایمان ادلبی،ڈاکٹر حسن عبودی، محمد غدونی،میگیل آنخیل پیریس، راجہ ساجد محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کیاجبکہ صدر پاک فیڈریشن اسپین چوہدری ثاقب طاہر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
راجہ ساجد محمود نے استقبالیہ ہیش کرتے ہوئے اسلامک کمیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اسپین میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ تیس لاکھ کے قریب اور بھی مسلمان بستے ہیں جن کے مذہبی اور اسلامک کلچر کو قائم رکھنے اور پرموٹ کرنے کے لیے حکومت اسپین کا ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے اور حکومتی سطح پر اس کی بات مانی اور تجاویز پر غور کیا جاتا ہے۔اسپین میں بسنے والے تمام مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ ادارہ ہمارے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ مذہبی تہواروں پر ہماری رہنمائی بھی کرتا ہے لہذا ہمیں ان کی پیروی کرتے ہوئے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئیے،انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے پاکستانی کیمیونٹی کے ہر ممبر اور تمام مذہبی و سماجی تنظیمات کو اس کی اہمیت کے بارے میں مکمل طور پر علم ہونا چاہیے تاکہ اتحاد و اتفاق کے ساتھ پاکستانی کیمیونٹی اسپین میں بسنے والے دیگر مسلمانوں سے مل کر اپنے مسائل حل کر سکیں اور اپنے گفتار و کردار سے اسلام کا اصل چہرہ دیار غیر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کر سکیں۔ دیگر مقررین نے اسپین میں مقیم مسلمانوں کی اہمیت اور کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حقوق اسی طور پر لے سکتے ہیں جب ہم اپنی نسل کو یہاں پر تعلیم دلوائیں گے ۔یہاں کے تعلیمی نظام میں ہمیں اپنی اسلامی روایات کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ،ہمارے پاس اسلامی تعلیمات دینے کے لئے اساتذہ موجود ہیں اور آپ کے بچے اگر کای اسکول میں ہیں اور آپ اسکول انتظامیہ کو لکھ کر دیں کہ ہمارے بچوں کے لئے اسلامیات کا استاد چاہئیے تو وہ اس کا انتظام کریں گے ،اسکولوں میں دی جانے والی جنسی تعلیم کے حوالہ سے بھی ہماری لیگل ٹیم کام کررہی ہے ۔
ڈاکٹرایمن ادلبی نے بڑے خوبصورت انداز میں حاضرین کواسلامک کمیشن کی سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کے یہاں آپ کو یا آپ کے بچوں کو سکولوں اور دیگر امور میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسلامک کمیش آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور آخر میں انھوں نے لوگوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے ۔
صدراسلامک کمیشن اسپین ڈاکٹر ایمان ادلبی کمیشن کے قیام کی اہمیت پر خصوصی نشست میں شرکت کے لئے قرطبہ ریسٹورنٹ پورٹ فورم پہنچ گئے،پھوولوں کے گلدستوں سے استقبال کیا گیا،تمام مہمانوں کو ہائی ٹی پیش کی گئی