فارمولا ون گراں پری ایونٹ کا حصول ،کاتالونیا اور میڈرڈ میں دوڑ

بارسلونا(قمرفاروق)فارمولا ون گراں پری ایونٹ کے حصول کے لئے ،کاتالونیا اور میڈرڈ میں دوڑ شروع ہوگئی ہے میڈرڈ کا کہنا ہے کہ وہ کاتالونیا سے F1 گراں پری ایونٹ حاصل کرنے کی بات چیت کے ‘آخری مرحلے’ میں ہے۔

کاتالان حکومت 2026 میں ختم ہونے والی موجودہ ڈیل کے بعد مونٹ میلو میں دوڑ کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بات چیت کر رہی ہے۔ 

ابھی تک "کوئی حتمی تصدیق” نہ ہونے کے باوجود، بات چیت "جاری ہے

کاتالان حکام کا کہنا ہے کہ فارمولہ 1 ریس کیلنڈر پر کسی بھی اپ ڈیٹ کا اعلان نہیں کرے گا جب تک کہ کوئی ڈیل حتمی نہیں ہو جاتی۔

کاتالان حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ کاتالونیا کے ساتھ 2026 تک کا معاہدہ ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ معاہدے کو اس تاریخ سے آگے بڑھانے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے