اسلام آباد(رانا غلام قادر ) دو برس میں دیار غیر میں 799 پاکستانی ورکرز جان کی بازی ہار گئے، 3498 متاثرہ خاندانوں کو حکومت پاکستان کی جانب سےایک ارب 30کروڑروپے بطور مالی امدادادا کئے گئے ،گزشتہ دو برس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی اموات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی گئیں۔ دستاویز کے مطا بق سعودی عرب میں 575، متحدہ عرب امارات میں 104، ملائشیا میں 35 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔ لیبیا میں 13، برطانیہ میں دس، عمان میں 16 پاکستانی جان سے گئے۔
