گجرات/بارسلونا کی معروف پاکستانی کاروباری و سماجی شخصیت مہر عرفان (پاک ہسپانیہ موبائلز) کی جانب سے گجرات میں اپنے قریبی دوست احباب کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت برطانیہ، امریکہ اور اسپین سے تعلق رکھنے والی مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

ضیافت میں صدر پاک کاتالان فیڈریشن خالد شہباز چوہان، مہر عطا مجید (امریکہ)، پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم چوہدری (گورنمنٹ گریجویٹ کالج، جی ٹی روڈ جہلم)، چوہدری نزاکت گجر، چوہدری عاقب گجر، صاحبزادہ مرحوم چوہدری لیاقت گجر، خان غفار (ڈربی)، راجہ رضا لمبر (ایشٹن)، راجہ محبوب صاحب، خان لیاقت خان، راجہ سلیمان، راجہ عامر کیانی (صحافی، جہلم)، چوہدری وحید گجر (انسپکٹر پولیس و انچارج اسپیشل برانچ، جہلم)، راجہ طاہر حبیب (چیئرمین تھون)، چوہدری ریاست (تھون)، چوہدری نواز (تھون)، چیئرمین چوہدری فیصل مشتاق، چیئرمین چوہدری ناظم، مہر طاہر، مہر شہباز (گجرات)، ملک تیمور (سٹی ہاؤسنگ، جہلم) اور ترجمان ایم پی اے راجہ اسلم قاسم بٹ صاحب سمیت دیگر معزز دوست احباب نے شرکت کی۔

اس موقع پر محفل خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں جاری رہی، جہاں شرکاء نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ یادگار لمحات گزارے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی شخصیات کی وطن میں اپنے دیرینہ دوستوں سے ملاقات نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

تمام شرکاء نے مہر عرفان پاک ہسپانیہ موبائلز کی جانب سے شاندار میزبانی، پرتکلف ضیافت اور محبت و خلوص سے بھرپور استقبال پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا اور ان کی محبت، مہمان نوازی اور دوست نوازی کو بھرپور سراہا۔

اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ایسی خوبصورت اور باوقار محافل نہ صرف دوستوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں بلکہ پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان محبت، بھائی چارے اور باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔

مہر عرفان نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوست احباب کی محبت اور خلوص ہی ایسی محفلوں کا اصل حسن ہے۔
