گجرات/ کاتلان فیڈریشن کے صدر خالد شہباز چوہان کے اعزاز میں اہلِ گنجہ کے دوستوں کی جانب سے ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس کے میزبان چوہدری مختار احمد تھے۔

عشائیے میں علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں چیئرمین چوہدری محمد اقبال، حاجی ولایت خان ، ڈاکٹرمحمد ریاض جلالی، چوہدری ولید عارف ایڈووکیٹ ، چوہدری مدثر صفدر، چوہدری سجاد اکرم سپین ، چوہدری نواز لالہ موسیٰ، احسان جوڑا، سجاد چیچی اور میاں خان سمیت دیگر دوست و احباب شامل تھے۔

اس موقع پر شرکاء نے خالد شہباز چوہان کی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور وطن میں مقیم اپنے بھائیوں کے درمیان محبت، بھائی چارے اور باہمی رابطے کے رشتے کو مزید مضبوط کیا جائے اور اس رابطے کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے۔

خالد شہباز چوہان نے میزبان چوہدری مختار احمد اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن، اپنے علاقے اور اپنے لوگوں سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ ایسی محافل اور ملاقاتیں نہ صرف پرانی دوستیوں اور رشتوں کو تازہ کرتی ہیں بلکہ اوورسیز پاکستانیوں اور اہلِ وطن کے درمیان مضبوط رابطے کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں جاری رہی اور شرکاء نے اوورسیز پاکستانیوں اور اپنے آبائی علاقوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

