بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

فوٹو: فائل

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی۔ 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی۔ 

سماعت کے دوران وکلا صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل شروع ہو چکا ہے تاہم ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقول فراہم نہیں کی گئیں۔

عدالت نے ریکارڈ کی نقول وکلا صفائی کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے