پریانکا اور نک اپنی 2 کروڑ ڈالر کی حویلی چھوڑ کر کہیں اور رہنے پر مجبور

فوٹو: فائل

امریکا میں مقیم بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور انکے شوہر نک جونس کو اپنی 2 کروڑ ڈالر کی حویلی چھوڑنا پڑ گئی۔ 

دسمبر 2018 میں شادی کرنے کے بعد پریانکا اور نک نے ستمبر 2019 میں لاس اینجلس میں یہ گھر خریدا تھا۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹار جوڑے کے گھر کے حوالے سے مئی 2023 سے قانونی جنگ چل رہی ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پریانکا اور نک اپنی بیٹی کے ہمراہ کسی اور جگہ منتل ہوگئے ہیں۔ 

تاہم اب تک یہ اطلاعات سامنے نہیں آئیں کہ پریانکا اور نک اس گھر میں واپس کب آئیں گے۔

واضح رہے کہ نک اور پریانکا کے اس گھر کی تعمیرات میں خامی کے باعث نکاسی آب کے نظام سے گھر کا کچھ حصہ خراب ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ گھر ناقابلِ رہائش قرار دے دیا تھا۔ 

گھر میں ہونے والے نقصان کی وجہ سے دونوں نے گھر فروخت کرنے والے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

عدالت میں موجود اس معاملے پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسٹار جوڑی کو نقصان کے بدلے میں تقریباً 1.5 ملین ڈالر سے زائد کی رقم ادا کی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے