مانچسٹر (پ ر) چھوکر برادران کی جانب سے میجر جنرل دلاور خان صاحب کے اعزاز میں مانچسٹر میں ایک پرتکلف اور پُرخلوص عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں معزز شخصیات، کاروباری رہنماؤں اور دوست احباب نے شرکت کی۔
تقریب میں چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) سید قمر رضا شاہ، قونصل جنرل قونصلیٹ آف پاکستان مانچسٹر چوہدری امتیاز فیروز گوندل، بارسلونا سے تعلق رکھنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ کاروباری شخصیت چوہدری امانت حسین مہر اور حسن کارکردگی ایوارڈ یافتہ قدیر احمد خان سمیت دیگر معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے چھوکر برادران کی میزبانی اور خلوص کو سراہا۔ دوست احباب کی بھرپور شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ شرکاء نے باہمی محبت، اخوت اور دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوستی اور باہمی تعلقات زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
تقریب کے میزبان چوہدری مسرت علی چھوکر، چوہدری انجم عنایت چھوکر، چوہدری ذوالفقار علی چھوکر اور چوہدری عمران اختر چھوکر تھے، جنہوں نے اپنی بہترین میزبانی سے شرکاء کے دل جیت لیے۔
تقریب کے انعقاد پر چھوکر برادران کو مبارک باد پیش کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ محبت، خلوص اور دوستی کے ان خوبصورت رشتوں کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آمین۔
