ہسپانوی سیاست فٹ بال میچ جیسی ہو گئی ہے،رافا ندال کی ہسپانوی سیاست پر رائے

Screenshot

Screenshot

ہسپانوی ٹینس سٹار 22 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والے رافا ندال جو نومبر 2024 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس وقت کھیل سے دور اپنی نئی زندگی کے عادی ہو رہے ہیں۔ وہ اپنے دو بچوں کی پرورش، مختلف ذاتی مصروفیات اور اپنی مشہور ٹینس اکیڈمی پر توجہ دے رہے ہیں۔نے ایک انٹرویو میں ہسپانوی سیاست پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا 

“یہ اچھا ہوگا کہ دوبارہ ایک دوسرے کو گالیاں دینا بند کیا جائے، سب کچھ فٹ بال میچ نہ لگے”

اسپین کے سابق عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافا ندال نے ہسپانوی سیاست کے موجودہ ماحول پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سیاست میں حد سے زیادہ کشیدگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے رویوں میں شائستگی اور باہمی احترام کی کمی نظر آتی ہے۔

22 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والے رافا ندال نے کہا:“یہ اچھا ہوگا کہ ہم دوبارہ عقل و دانش کی طرف لوٹیں، ایک دوسرے کو گالیاں دینا بند کریں اور مجموعی بھلائی کے بارے میں سوچیں۔”

سابق ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے فیصلوں کا عوامی زندگی پر گہرا اثر ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ سیاسی ماحول میں سکون اور احترام کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا:“ہمیں ایک بار پھر زیادہ پُرسکون حالت کی طرف جانا چاہیے، جہاں چیزیں اپنے دائرے میں رہیں اور سیاست دانوں کے درمیان باہمی احترام ہو۔”

رافا ندال کے مطابق سیاست اس حد تک جذباتی ہو چکی ہے کہ“سب کچھ فٹ بال میچ جیسا لگنے لگا ہے”،

“عمومی بھلائی صرف اس بات میں نہیں کہ کیا کیا جا رہا ہے بلکہ اس میں بھی ہے کہ وہ کیسے کیا جا رہا ہے، اور اس وقت جو پیغام دیا جا رہا ہے وہ حد سے زیادہ کشیدہ ہے۔”

جب ان سے سیاست میں شمولیت کے امکان کے بارے میں سوال کیا گیا تو ندال نے واضح الفاظ میں کہا:“نہیں، میں جانتا ہوں کہ میرے پاس کامیاب ہونے کے زیادہ امکانات نہیں ہوں گے۔ اس وقت سیاست میں آنے کا ماحول خوشگوار نہیں، ہر طرف کشیدگی ہے۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے