ہسپانوی فٹبالرز جنگی صورتحال کے باعث ایران سے بحفاظت ترکی پہنچ گئے

Screenshot

Screenshot

تہران: ایرانی دارالحکومت تہران میں اچانک پیدا ہونے والی جنگی صورتحال کے بعد ایرانی لیگ میں کھیلنے والے دو ہسپانوی فٹبالرز، منیر الحدادی اور ایوان سانچیز سڑک کے راستے ایران سے نکل کر ترکی پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور جلد اسپین واپسی کی توقع ہے۔

دونوں کھلاڑی ایرانی کلبوں Esteghlal اور Sepahan کی نمائندگی کر رہے تھے اور تہران میں میچ کھیلنے کے بعد دبئی چھٹیاں گزارنے کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔ تاہم پرواز کے لیے جہاز میں سوار ہونے کے چند منٹ بعد فضائی حدود بند ہونے کے باعث انہیں جہاز سے اتار دیا گیا۔

منیر الحدادی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کے کلب نے انہیں سرحد تک پہنچنے کے لیے گاڑی فراہم کی، جس کے ذریعے وہ تقریباً 12 گھنٹے کے سفر کے بعد ترکی پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت محفوظ مقام پر ہیں اور جلد وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

ایوان سانچیز نے بتایا کہ راستے میں دور سے میزائل اور دفاعی نظام کی سرگرمیاں دکھائی دے رہی تھیں، جس سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہو رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ پریشانی ان کے اہل خانہ کو تھی کیونکہ سفر کے دوران انٹرنیٹ دستیاب نہیں تھا۔

دونوں کھلاڑی اس وقت استنبول میں موجود ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں اسپین روانہ ہو جائیں گے۔ یہ واقعہ ایران میں موجود غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے موجودہ سکیورٹی خطرات کو واضح کرتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے