دوسرے دن آئرلینڈ کی ٹیم 263 رنز بناکر آؤٹ
ابوظبی ٹیسٹ کے دوسرے دن آئرلینڈ کی ٹیم 263 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پال اسٹرلنگ 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ضیاء الرحمان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹیسٹ کے دوسرے دن آئرلینڈ نے 100 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی۔ دو سیشنز کے کھیل میں آئرلینڈ کی ٹیم 263 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پال اسٹرلنگ 51 اور لورکن ٹکر 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کیمفر نے 49 رنز بنائے۔ ضیاء الرحمان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
108 رنز کے خسارے سے افغانستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دن کے اختتام تک تین وکٹ پر 134 رنز بنالیے۔
حشمت اللّٰہ شاہدی 53 رحمان اللّٰہ گرباز 23 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ افغانستان نے آئرلینڈ پر 26 رنز کی برتری حاصل کرلی۔