اسپین ، سال 2025 روزگار کے لحاظ سے ایک تاریخی سال،کتنی نئی نوکریاں پیدا کی گئیں؟
Screenshot
میڈرڈ(دوست نیوز)اسپین میں سال 2025 روزگار کے لحاظ سے ایک تاریخی سال رہا، جس دوران پانچ لاکھ سے زائد نئی نوکریاں پیدا ہوئیں۔ حکومت کے مطابق 2021 کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 20 لاکھ ملازمتیں وجود میں آ چکی ہیں اور سوشل سیکیورٹی سے وابستہ افراد کی تعداد تقریباً 2 کروڑ 19 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
خواتین کی ملازمت میں نمایاں اضافہ ہوا اور سال کے اختتام پر ایک کروڑ تین لاکھ سے زائد خواتین رجسٹرڈ تھیں، جو ایک ریکارڈ ہے۔ لیبر اصلاحات کے نتیجے میں نوکریوں کے معیار میں بھی بہتری آئی اور نوے فیصد کارکن مستقل معاہدوں پر کام کر رہے ہیں۔
روزگار میں اضافہ زیادہ تر اعلیٰ قدر والے شعبوں میں ہوا جبکہ خود روزگار افراد کی تعداد 34 لاکھ تک پہنچ گئی۔ حکومت کے مطابق اسپین میں روزگار کی شرح یورپ کے کئی بڑے ممالک سے بہتر رہی۔ حکومت نے 2026 میں نوجوانوں کے روزگار، معیاری ملازمتوں اور صنفی برابری پر توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔