ڈاکٹر محمد احسان الٰہی کے بڑے بھائی محمد شبیر  حسین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کی محفل

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)الائی کیش اینڈ کیری ورنیدہ ، جیرونا بارسلونا  کے اونر  ڈاکٹر محمد احسان الٰہی کے بڑے بھائی  محمد اویس شریف، محمد بلال شریف ،کے چچامحمد شبیر  حسین گجرات  پاکستان   میں وفات پا گئے 

Screenshot

انکی روح کے ایصال ثواب کےلیے اسلامک سنٹر منہاج القرآن بادالونا میں  قرآن خوانی و اجتماعی دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا 

قرآن خوانی کے بعد دعائیہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآ مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا۔سید شاہد رسول نقوی، مظہر حسین راجہ نے نعت کی سعادت حاصل کی 

Screenshot

علامہ قاری مشتاق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم یہاں محمد شبیر  حسین مرحوم کی روح کے ایصال اور بلندی درجات کے لئے جمع ہوئے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ سبحانہ تعالی ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور کامل مغفرت فرمائے

Screenshot

ختم پاک پڑھا گیا اور اجتماعی دعا کی گئی 

دعائیہ تقریب کا اہتمام اویس شریف،محمد بلال شریف،رضوان کاظمی،اویز احمد،محمد عثمان،ظفر اقبال نے کیا،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور  ڈاکٹر محمد احسان الٰہی اور محمد بلال شریف سے تعزیت کی اور دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سبحانہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے