معروف بزنس مین چوھدری عزیز احمدامرہ اور حاجی تنویر احمد امرہ کی جانب سے گرینڈ افطار ڈنر،قونصل جنرل مراد علی وزیرکی خصوصی شرکت

645404491_1386906379786502_5433141742316914101_n

بارسلونا(آسر غفورسے )بارسلونا امرہ گروپ آف کمپنیز بارسلونا کے چیف ایگزیکٹو مہمان نوازی کے حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھنے والی شخصیت، معروف بزنس مین چوھدری عزیز امرہ اور حاجی تنویر احمد امرہ کی جانب سے قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر کے اعزاز میں بارسلونا کمیونٹی کے دوستوں کے حوالے سے خان نواب ریسٹورنٹ پر سب سے بڑی گرینڈ افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیا 

تقریب میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشی چوہدری سالک محمود گوندل بھی شریک ہوئے،تقریب میں امیگریشن اوپن ہونے پر قونصل خانہ بارسلونا کی جانب سے اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی شب و خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ تقریب میں قونصل جنرل مراد علی وزیر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی

تقریب میں اسپین کی کاروباری و سیاسی شخصیات جس میں معروف بزنس مین چوھدری امانت حسین مہر،ویلفئیر اتاشی چوھدری سالک گوندل، چوھدری شعیب ورک،چوھدری اشفاق باغانوالا، حافظ عبدالرزاق صادق،چوھدری امتیاز لوراں،چوھدری محسن فرخ مجید، چوھدری صابر تارڑ،چوھدری اقبال اف نور جمال، چوھدری نوید وڑائچ،چوھدری عمران اختر چھوکرکلاں، چوھدری تبریز بوگا، ملک ماجد اعوان،چوھدری سبط حسین  امرہ کلاں ،چوھدری یاسر عرفات، راجہ محد شفیق کیانی،چوھدری لیاقت امرہ کلاں، میاں جاوید امرہ کلاں، چوھدری شہزاد اکرم ،چوھدری شاہد لطیف گجر، چوھدری محمد اقبال، جاوید مغل،موسی خاں،پرویز اختر جانی، مرزا گلزار حسین ،میاں رفاقت، ملک محسن،حاجی محمد رفیق،چوھدری رخسار احمد نے شرکت کی۔

افطار ڈنر تقریب میں مہمانوں کا پرتپاک ویلکم کیا گیا۔آخر میں چوھدری عزیز امرہ نے تمام دوستوں کا آمد پر دلی طور پر شکریہ ادا کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے