چوہدری احتشام خالد وڑائچ کا گرینڈ افطار ڈنر،چوہدری مونس الہی کی خصوصی شرکت
بارسلونا(دوست نیوز)معروف پاکستانی بزنس مین چوہدری احتشام خالد وڑائچ کی جانب سے زوک کیفے ریسٹورنٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ چوہدری احتشام خالد وڑائچ نے سابق وفاقی وزیرچوہدری مونس الہی Chaudhry Moonis Elahi اور دیگر معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا۔

افطار ڈنر میں چوہدری عمران اکرم گوندل ،چوہدری امتیاز احمد وڑائچ ،چوہدری افتخار احمد وڑائچ ،چوہدری قیصر وڑائچ ،چوہدری عدیل وڑائچ کھٹالہ ،چوہدری ضیغم گوندل ،مہر عمران اختر بار سلونا ،علی بٹ ،چوہدری سلمان صفدر وڑائچ، میاں عرفان شریف،چوہدری ارشد مانگٹ اور دیگر نے شرکت کی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک محبت، بھائی چارے اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی ایسے مواقع پر اکٹھی ہو کر اپنی ثقافت اور روایات کو زندہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اتحاد کو فروغ دینا چاہیے تاکہ پاکستانیوں کا مثبت تشخص مزید مضبوط ہو
