بارسلونا میں شدید سردی کے پیش نظر سٹی کونسل نے “آپریشن فرید” الرٹ کردیا

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)بارسلونا میں شدید سردی کے پیش نظر سٹی کونسل نے “آپریشن فرید” کو الرٹ مرحلے میں فعال کر دیا ہے کیونکہ رات کے وقت درجۂ حرارت صفر کے قریب پہنچ سکتا ہے۔ اس مرحلے میں بلدیاتی سماجی خدمات، ہنگامی مراکز اور ریڈ کراس کی ٹیمیں سڑکوں پر موجود بے گھر افراد سے رابطہ کر کے انہیں پناہ گاہوں میں قیام کی پیشکش کریں گی۔ مجموعی طور پر 200 اضافی جگہیں فراہم کی گئی ہیں، جن میں مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ انتظام ہے۔

آپریشن فریڈ تین مراحل پر مشتمل ہے، جبکہ احتیاطی مرحلہ پہلے ہی جاری ہے، جس کے تحت ایمرجنسی نائٹ شیلٹر میں قیام، کھانا اور طبی و سماجی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Screenshot

اس مرکز میں 100 افراد کے لیے گنجائش ہے، جن میں 74 مرد اور 26 خواتین شامل ہیں۔ یہاں قیام، غسل، رات کا کھانا اور ناشتہ فراہم کیا جاتا ہے، ساتھ ہی سماجی معاونت اور نرسنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ اب تک اس مرکز کے ذریعے 373 افراد کو رات کے قیام، سماجی اور طبی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں

Screenshot

گزشتہ دس برسوں میں “آپریشن فریڈ” کا الرٹ مرحلہ صرف دو مرتبہ فعال کیا گیا۔ پہلی بار 2018 میں اور دوسری بار 2023 میں، جب تقریباً 1,200 افراد کو خدمات فراہم کی گئیں۔ 2018 میں یہ وسائل دو مختلف مواقع پر استعمال میں لائے گئے تھے، جب درجۂ حرارت صفر کے قریب پہنچا تھا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے