رینفے 8جنوری سے خصوصی پروموش شروع کررہا ہے،رعایتی ٹکٹ ویب سائٹ پر دستیاب
Screenshot
میڈرڈ(دوست نیوز)ہسپانوی ریلوے آپریٹر رینفے جمعرات 8 جنوری سے ایک خصوصی پروموشن شروع کر رہا ہے، جس کے تحت اے وی ای ٹرینوں کے ٹکٹ 15 یورو سے جبکہ ایولو (Avlo) کے ٹکٹ معمول کے کم ترین نرخ 7 یورو سے دستیاب ہوں گے۔ یہ پیشکش 18 جنوری تک یا رعایتی نشستیں ختم ہونے تک مؤثر رہے گی۔
رینفے کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ پروموشن 8 جنوری کے بعد سفر کے لیے تمام اے وی ای، ایولو، الویا، انٹر سٹی، یورومیڈ اور بین الاقوامی اے وی ای ٹرینوں پر کسی بھی منزل کے لیے قابلِ اطلاق ہوگی۔
رعایتی ٹکٹ رینفے کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر ‘سپرپرائس’ کے نام سے نمایاں کیے جائیں گے۔ مسافر بنیادی درجے کے ٹکٹ کو تین یورو اضافی ادا کر کے ‘الیخے’ کیٹیگری میں تبدیل کر سکیں گے، جس میں زیادہ سہولیات، تبدیلی اور منسوخی کی سہولت شامل ہے۔ یہ سہولت بین الاقوامی اے وی ای ٹرینوں پر دستیاب نہیں ہوگی۔
اس کے علاوہ رینفے کے لائلٹی پروگرام ‘ماس رینفے’ کے اراکین کو نہ صرف ان سپرپرائس آفرز کا فائدہ ملے گا بلکہ پوائنٹس کی صورت میں اضافی بچت بھی حاصل ہو سکے گی۔