اکیسویں صدی میں کاتالونیا میں سیاحت کا غیر معمولی اضافہ،گنجائش کی حد پوری ہو چکی ہے

Screenshot

Screenshot

بارسلونا(دوست نیوز)اکیسویں صدی کے پہلے پچیس برسوں میں کاتالونیا میں سیاحت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی قیادت بارسلونا نے کی۔ اسپین کے قومی ادارۂ شماریات (INE) کے مطابق سالانہ سیاحوں کی تعداد 2000 میں 13.4 ملین سے بڑھ کر 2024 میں 27.6 ملین تک جا پہنچی

بارسلونا کے نئے مقرر کردہ کمشنر برائے سیاحت، خوسے انتونیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سیاحتی ترقی کے لحاظ سے “اپنی حد کو پہنچ چکا ہے”۔ ان کے مطابق رہائشیوں اور سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد کے درمیان اس بات پر وسیع اتفاق رائے موجود ہے کہ “مزید اضافہ مطلوب نہیں”

Screenshot

سیاحت میں اضافے کی بڑی وجہ غیر ملکی سیاح ہیں، جو اب ہوٹلوں میں قیام کرنے والوں کا تقریباً دو تہائی ہیں۔ بارسلونا میں سیاحتی رہائش پر پابندیاں عائد ہیں، لیکن جیرونا اور تاراگونا جیسے دیگر علاقوں میں سیاحت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مجموعی طور پر سیاحت معاشی فائدہ تو لا رہی ہے، مگر اس کے باعث شہری دباؤ اور سماجی خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے