کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیرانتظام ویٹرن کرکٹ لیگ کا چوتھا ہفتہ،گولڈن کنگ کرکٹ کلب نے ریڈ کاتالونیا کرکٹ کلب کو شکست دے دی

IMG_8882

بارسلونا(دوست نیوز)کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے زیرانتظام ویٹرن کرکٹ لیگ کے چوتھے ہفتے کا اہم میچ گولڈن کنگ کرکٹ کلب(کپتان چوہدری عظمت حسین مہر)اور ریڈ کاتالونیا کرکٹ کلب(کپتان سید ذوالقرنین شاہ)کے درمیان منجوئیک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

ریڈ کاتالونیا کرکٹ کلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

ریڈ کاتالونیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.1اوور میں آل آؤٹ پر 161رنز بنائے 

اعجاز حسین نے 41بالز پر ایک چھکا اور 12چوکوں کی مدد سے 65رنز اسکور کئے۔طارق نواز نے 22بالز پر تین چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 37 رنز اسکور کئے

گولڈ کنگ کی جانب سےسعید محمد اور عظمت حسین نے تین تین اور حافظ عبدالروف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گولڈن کنگ کرکٹ کلب نے 161رنز کا پیچھا کیا اور 17.3اوور میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 165رنز بنائے اور تین وکٹ سے میچ جیت لیا۔

سجاد احمد نے 35بالز پر دو چھکے بارہ چوکوں کی مدد سے 71رنز جوڑے۔محمد اشرف نے 35بالز پر پانچ چوکوں کی مدد سے 33رنز اسکور کئے۔

ریڈ کاتالونیا کی جانب سے اصغر کیانی اور رضوان خان نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔

گولڈن کنگ کے سجاد احمد مین آف دی میچ قرار پائے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے