تین دن کے قومی سوگ کا اعلان،میڈرڈ-اندلسیا لائن شاید 2 فروری کو دوبارہ کھول دی جائے گی،پونتے
Screenshot
آداموز (قرطبہ) میں اتوار کی شام پیش آنے والے ہائی اسپیڈ ٹرین حادثے میں اب تک 40 افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں میں سے 41 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں 12 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور وہ آئی سی یو میں ہیں،
ٹرانسپورٹ کے وزیر اوسکار پونتے نے امکان ظاہر کیا کہ میڈرڈ-اندلسیا لائن شاید 2 فروری کو دوبارہ کھول دی جائے گی۔ انہوں نے روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کو حادثے کی وجہ کے طور پر بیان کرنے کے بارے میں کہا، “یہ ایک اور مفروضہ ہے۔ پٹڑی ٹوٹی ہوئی ہے، مگر یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ وجہ ہے یا نتیجہ”۔
وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے حادثے کے مقام پر تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا اور یقین دلایا کہ “ہم حقیقت تک پہنچیں گے”۔ سانچیز نے کہا کہ جیسے ہی حادثے کی اصل وجہ معلوم ہوگی، حکومت اسے عوام کے سامنے پیش کرے گی۔
حادثے والی ٹرین کی کمپنی، اطالوی آئیریو نے بتایا کہ متاثرہ ٹرین کی آخری ریویو صرف چار دن قبل مکمل کی گئی تھی۔