حادثہ آداموز: ہسپتال لا پاز کے کارڈیالوجسٹ جیسس سالدانیا کی موت کی تصدیق

Screenshot

Screenshot

اسپین کے شہر آداموز (صوبہ قرطبہ) میں پیش آنے والے المناک ریلوے حادثے میں ہسپتال لا پاز میڈرڈ سے وابستہ معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جیسس سالدانیا کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ وہ ان مسافروں میں شامل تھے جو اتوار کے روز مالاگا سے میڈرڈ جانے والی ایریو ٹرین میں سوار تھے، جو حادثے کا شکار ہوئی۔

ہسپتال یونیورسٹیریو لا پاز کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جیسس سالدانیا پیشے کے اعتبار سے ماہرِ امراضِ قلب تھے اور انہوں نے فیکلٹی آف میڈیسن مالاگا سے تعلیم حاصل کی تھی۔ حادثے کے بعد سے ان کے اہلِ خانہ اور دوست مسلسل ان کی تلاش میں مصروف تھے۔ آداموز میں موقع پر بھی تلاش جاری رہی جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر کے ساتھ پوسٹرز بھی گردش کرتے رہے۔

اہلِ خانہ نے قرطبہ کے مختلف ہسپتالوں کے چکر لگائے، تاہم ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اس دوران قریبی ذرائع کے مطابق اہلِ خانہ شدید صدمے کی حالت میں تھے۔

ادھر قرطبہ کے انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میڈیسن کے مطابق منگل کی دوپہر دو بجے تک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے 38 لاشوں کا معائنہ اور پوسٹ مارٹم مکمل کیا جا چکا ہے۔ گواردیا سیول کے کرمنل سروس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اب تک 10 افراد کی باقاعدہ شناخت کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق 27 فرانزک ڈاکٹر مسلسل کام میں مصروف ہیں تاکہ تمام متاثرین کی شناخت کا عمل جلد مکمل کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ایریو ٹرین کا چھٹا ڈبہ سب سے پہلے پٹری سے اترا تھا، جس کی بوگیاں اگرچہ اپنی جگہ موجود ہیں تاہم پہیے ریل سے اتر چکے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے