بارسلونا میں دو ریلوے حادثات، ایک ٹرین دیوار سے ٹکرا گئی، دوسری پٹری سے اتر گئی

Screenshot

Screenshot

بارسلونا میں منگل کے روز ریلوے کے دو الگ الگ حادثات پیش آئے جن کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہو گئے، جب کہ ایک حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق رودالیاس کی لائن 4 کی ایک ٹرین جیلیدہ اور سانت سادورنی دآنوئیا کے درمیان اس وقت حادثے کا شکار ہو گئی جب ایک حفاظتی دیوار گر کر پٹری پر آ گئی اور ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔ کاتالونیا کی سول پروٹیکشن کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 20 مسافر زخمی ہوئے۔ سرکاری نشریاتی ادارے RTVE کے مطابق ٹرین کا ماکینسٹ موقع پر جاں بحق ہو گیا، جب کہ چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پندرہ ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ کی گیارہ گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ موسوس د اِسکوادرا کے مطابق ایمرجنسی نمبر 112 پر اس حادثے کے حوالے سے 28 کالز موصول ہوئیں۔ شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والے اس واقعے کے بعد ریلوے ہنگامی منصوبہ فیروکات نافذ کر دیا گیا۔

اسی روز رات کے وقت کاتالونیا میں ایک اور ریلوے حادثہ پیش آیا۔ رودالیاس کی لائن R1 پر ماچانیت ماسانیس اور توردیرا کے درمیان ایک ٹرین پٹری پر گری چٹان سے ٹکرا کر ایک ایکسل کے نکل جانے کے باعث پٹری سے اتر گئی۔ یہ حادثہ بھی خراب موسم کے نتیجے میں پیش آیا۔

ایدیف کے مطابق اس ٹرین میں دس مسافر سوار تھے، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے