’ہیرا منڈی‘ میرے کیرئیر کا سب سے بڑا اور بہترین پروجیکٹ ہے: سنجے لیلا بھنسالی

— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار و فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کو اپنے کیریئر کا سب سے بڑا پروجیکٹ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم سازجلد ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’ہیرا منڈی‘ کو اپنے کیرئیر کی بہترین فلم قرار دیا اور کہا کہ اس کی ہر قسط بہت محنت سے تیار کی گئی ہے، اس میں 7 گانے شامل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے فلم کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی عکس بندی کے لیے شاندار سیٹ لگائے گئے جس پر پورا ایک برس شوٹنگ کی گئی۔

خیال رہے کہ اس ویب سیریز کا رقص سے لے کر کچھ ایکشن سین پر مشتمل پہلا ٹیزر یکم فروری کو جاری کیا گیا۔

مذکورہ ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ویب سیریز میں آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکا دہی کی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔ 

اس میں تقسیمِ ہند و پاک سے قبل 1940 کے دور کو فلمایا گیا اور اس کی کہانی کو درباریوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات کو نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے