سپین میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی، ترکی سے 30 ہزار ڈرائیورز لانے کی تیاریاں
Screenshot
میڈرڈ(دوست نیوز)اسپین میں مال برداری کے شعبے میں ڈرائیوروں کی کمی ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکی ہے۔ اسپینی حکومت کے اندازوں کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 30 ہزار خالی آسامیوں کے لیے ڈرائیور دستیاب نہیں ہیں۔
ترکی کے محنت و سوشل سیکیورٹی وزارت نے اسپین کی اندلس کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن Usintra اور کوردوبا کی فاؤنڈیشن کیمپس کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد ترک ڈرائیوروں کو اسپین میں کام کے لیے منتخب کرنا، ان کی تربیت، قانونی دستاویزات کی مکمل کاری اور بعد ازاں اسپینی کمپنیوں میں ملازمت کرانا ہے۔ تربیت میں ضروری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا اور ہسپانوی زبان سیکھنا بھی شامل ہوگا۔
ترکی کی حکومت کے مطابق وہاں 3 لاکھ سے زائد ڈرائیور ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ اسپین کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن خبردار کرتی ہے کہ اگر یہ خلا نہ بھرا گیا تو مال برداری کا شعبہ شدید بحران سے دوچار ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ کمی شعبے کے کل ملازمت کا تقریباً 10 فیصد ہے۔