بارسلونا: لیس کورتس قبرستان کے یہودی حصے میں قبروں کی بے حرمتی

Screenshot

Screenshot

بارسلونا کے علاقے لیس کورتس میں واقع قبرستان کے یہودی حصے میں متعدد قبروں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ اطلاع کمیونیتات جویوا دے بارسلونا (یہودی برادری) نے ایک بیان میں دی ہے۔

بیان کے مطابق تاحال اس واقعے کی باقاعدہ شکایت درج نہیں کرائی گئی، کیونکہ حملے سے متعلق مکمل معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ تاہم یہودی برادری کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر پُر امید ہے کہ حکام اس سنگین واقعے پر پوری سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ کارروائی کریں گے، کیونکہ یہ عمل انسانی وقار، مرحومین کے احترام اور شہر میں باہمی ہم آہنگی پر براہ راست حملہ ہے۔

ان واقعات کے بعد اور بارسلونا کے قبرستانوں کے انتظامیہ کی سفارش پر، یہودی برادری نے اعلان کیا ہے کہ قبرستانوں کے یہودی حصے پیر تک بند رہیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ربّانی قیادت نقصانات کی جلد از جلد مرمت کے لیے کام کر رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے