پوئیجدیمونت کا ہسپانوی وزیرِ ٹرانسپورٹ سے استعفے کا مطالبہ

IMG_9741

بارسلونا(دوست نیوز)کاتالونیا کے جلاوطن سابق صدر کارلس پوئیجدیمونت نے ٹرین سروس کی مکمل بندش اور موٹر وے AP-7 کی جزوی بندش پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے ہسپانوی وزیرِ ٹرانسپورٹ سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار سوشلسٹ پارٹی کو قرار دیا ہے۔

پوئیجدیمونت کا کہنا ہے کہ کاتالونیا میں ریلوے نظام، خصوصاً رودالیز (Rodalies)، کا مکمل کنٹرول علاقائی حکومت کو دیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق جب تک یہ نظام کتلان حکومت کے ماتحت نہیں آتا، حالات میں بہتری ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بظاہر نہ سوشلسٹ پارٹی کی حکومت مؤثر دکھائی دیتی ہے اور نہ ہی علاقائی انتظامیہ کا کوئی واضح کردار نظر آتا ہے۔ پوئیجدیمونت کے مطابق اگر وہ صدر ہوتے تو معاملات اس حد تک خراب نہ ہونے دیتے۔

ان بیانات میں انہوں نے موجودہ انتظامی ناکامیوں کو کتلونیا کے عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بار بار کے بحران اس بات کا ثبوت ہیں کہ مرکزی حکومت کتلونیا کے بنیادی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے