پیدرو سانچیز کا ایلون مسک کو جواب: “مریخ انتظار کر سکتا ہے، انسانیت نہیں”

Screenshot

Screenshot

ہسپانوی وزیرِاعظم پیدرو سانچیز نے تارکینِ وطن کی غیر معمولی قانونی حیثیت پر تنقید کرنے والے ارب پتی ایلون مسک کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ “مریخ انتظار کر سکتا ہے، انسانیت نہیں”۔

یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کی پوسٹ کو صرف “Wow” لکھ کر ری ٹویٹ کیا۔ اس پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسپین نے “انتہائی دائیں بازو کو شکست دینے” کے لیے پانچ لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔

وزیرِاعظم سانچیز نے جمعرات کے روز اسی پلیٹ فارم پر مسک کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے یہ جملہ کہا۔ واضح رہے کہ ایلون مسک اپنی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے ذریعے مریخ پر خلائی مشن بھیجنے کے منصوبوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔

حکومتِ اسپین نے منگل کے روز ہنگامی بنیادوں پر ایک غیر معمولی ریگولرائزیشن کا عمل شروع کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت اندازاً پانچ لاکھ تارکینِ وطن کو فائدہ پہنچے گا۔ حکومتی اندازوں کے مطابق اس عمل سے انتظامی فیسوں کی مد میں 20 سے 26 ملین یورو تک کی آمدن متوقع ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے تاکہ طویل عرصے سے اسپین میں مقیم افراد کو قانونی تحفظ اور بنیادی حقوق فراہم کیے جا سکیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے