ویلنسیا اور الیكانتے میں SailGP کے گرینڈ پرائز کے لیے حکومت 10 ملین یورو خرچ کرے گی

Screenshot

Screenshot

ویلنسیا(دوست نیوز) حکومت والنسیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ SailGP اسپین گرینڈ پرائز کی میزبانی کے لیے آنے والے تین سالوں میں 50 فیصدتقریباً 10 ملین یورو خرچ برداشت کرے گی، اس سال اور اگلے دو سالوں میں ویلنسیا اور الیكانتے کے شہر اس عالمی مقابلے کی میزبانی کریں گے۔

ویلنسیا کی مارینا پہلی بار 5 اور 6 ستمبر کو گراں پری کی میزبانی کرے گی، جبکہ الیكانتے کی باری 2028 میں آئے گی۔ حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ تمام ضروری سہولیات اور عوامی مقامات مہیا کیے جائیں گے۔

F50 کیتامارانز 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار پکڑ سکتی ہیں، اور مقابلہ کھلاڑیوں کی مہارت پر منحصر ہوگا۔ اسپین کی ٹیم Los Gallos بھی خوش ہے اور مداحوں کے لیے زبردست ایکشن کا وعدہ کیا ہے۔

یہ ایونٹ شہروں کی بین الاقوامی شہرت اور سیاحت کے لیے بھی اہم موقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے