ہیلمٹ کے بغیر اسکوٹر چلانے پر ایک سال میں 10 ہزار سے زائد جرمانے

Screenshot

Screenshot

بارسلونا میں برقی اسکوٹر استعمال کرنے والوں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اس دوران گواردیا اُربانا نے ہیلمٹ نہ پہننے پر 10,164 جرمانے عائد کیے، جو اسکوٹر صارفین میں سب سے زیادہ جرمانہ کی جانے والی خلاف ورزی ہے۔

دیگر خلاف ورزیوں، جیسے سرخ بتی توڑنا یا فٹ پاتھ پر اسکوٹر چلانا، میں مجموعی طور پر 20 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

بلدیہ بارسلونا کے مطابق 2025 میں ٹریفک حادثات کی مجموعی صورتحال مستحکم رہی۔ سال بھر میں 6,839 حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 8,566 افراد زخمی اور 11 افراد جاں بحق ہوئے، جو 2024 کے برابر ہیں۔

تاہم 2026 کی شروعات تشویشناک رہی، کیونکہ جنوری میں ہی دو افراد ٹریفک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

رفتار کی حد سے تجاوز پر بھی بڑی تعداد میں جرمانے کیے گئے۔ 2025 میں 262,951 جرمانے رفتار کی خلاف ورزی پر عائد ہوئے، زیادہ تر شہر کی رنگ روڈز اور داخلی راستوں پر۔اس کے علاوہ موبائل ریڈار بھی باقاعدگی سے استعمال کیے جاتے ہیں، خاص طور پر اسکولوں کے اطراف، جہاں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے