برطانیہ میں 17 ملین پاؤنڈ منی لانڈرنگ اسکینڈل، دو افراد کو قید، ایک کی سزامعطل

IMG_0396

برمنگھم میں سامنے آنے والے 17 ملین پاؤنڈ کے منی لانڈرنگ نیٹ ورک میں ملوث تین افراد کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق برمنگھم کراؤن کورٹ نے شہزاد جہان (45) کو پانچ سال پانچ ماہ اور نوید گل (47) کو چار سال تین ماہ قید کی سزا سنائی، جبکہ ساجد نواز (59) کو دو سال قید کی سزا دی گئی جو دو سال کے لیے معطل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق 2021 اور 2022 کے دوران ملزمان روزانہ بھاری نقد رقوم مختلف پوسٹ آفسز اور بینک برانچز میں جمع کراتے رہے تاکہ رقم کے اصل ذرائع کو چھپایا جا سکے۔ ایک سال میں تقریباً 17 ملین پاؤنڈ منی لانڈرنگ کے ذریعے منتقل کیے گئے۔

تحقیقات کے دوران آٹھ بینک اکاؤنٹس منجمد کر کے 8 لاکھ 67 ہزار پاؤنڈ ضبط کیے گئے، جبکہ گرفتاریوں کے وقت اور تلاشیوں میں مزید نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کا مرکزی کردار شہزاد جہان تھا، جو رقوم کی ترسیل اور ہدایات دیتا تھا۔

تمام ملزمان نے 30 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کی منی لانڈرنگ کے الزامات کا اعتراف کیا ہے۔ کیس میں نامزد ایک اور ملزم مفرور ہے، جس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے