اسپین میں قانونی حیثیت،اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس،چوہدری سالک گوندل کی بریفنگ

IMG_0394

اسلام آباد/ اسپین میں قانونی حیثیت (لیگلائزیشن) کے عمل سے متعلق تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکریٹری، وزارتِ اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی نے کی۔

اجلاس میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز او پی ایف، منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف، تمام صوبوں کے آئی جی آفسز، متعلقہ ڈی پی اوز، وزارتِ داخلہ، نادرا، نیشنل پولیس بیورو اور وزارتِ خارجہ کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے اسپین میں لیگلائزیشن کے عمل اور درپیش اہم مسائل پر بریفنگ دی۔

تمام شرکاء سے درخواست کی گئی کہ آئندہ تین ماہ کے دوران درخواست گزاروں کو بھرپور سہولت فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اسپین میں جاری لیگلائزیشن کے عمل سے مستفید ہو سکیں۔

قونصلیٹ اتھارٹی لیٹرز کا ڈیٹا او پی ایف کے ساتھ شیئر کرے گا، اور او پی ایف کریکٹر سرٹیفکیٹس کے بروقت اجرا کے لیے کیسز کی فوری پیروی کرے گا۔

اس سلسلے میں وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کچھ امور وزارتِ داخلہ کے ساتھ بھی اٹھائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے