پاک ویلفئیر سوسائٹی کے روح رواں چوہدری نسیم اکرم وڑائچ،کی جانب سے سوسائٹی کے فلاحی ورفاعی کاموں پر بریفنگ تقریب کا اہتمام

Untitled-1

بارسلونا/پاک ویلفئیر سوسائٹی کے روح رواں چوہدری نسیم اکرم وڑائچ کی جانب سے خیبر شینواری ریسٹورنٹ پر سوسائٹی کے فلاحی ورفاعی کاموں پر بریفنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت مولانا ارشد عطاری اور قدیر اے خان نے حاصل کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ ضیا صدیق نے سرانجام دئیے

تقریب سے چوہدری نسیم اکرم وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے اغراض ومقاصد اور کس طرح کام کررہی ہے کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی،انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے گاؤں تحصیل اور ضلع میں نوجوان بچوں اور بچیوں کی تعلیم پر توجہ دینا ہے۔ایک پڑھی لکھی نسل ہی ملک پاکستان کو آگے لے جا سکتی ہے۔انہوں نے دیگر معاشرتی مسائل جن میں یتیم بچوں کی پرورش،بیوہ خواتین اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بھی نشاندہی کی اور تمام دوستوں کو ترغیب دی کہ وہ ان سماجی مسائل پر اپنا ہاتھ آگے بڑھائیں اور کمزور افراد کی مدد کریں 

دیگر مقررین میں چوہدری ساجد گوندل،چوہدری نوید وڑائچ،حافظ عبدالرزاق صادق،ڈاکٹر قمرفاروق،چوہدری شہباز کھٹانہ،پروفیسر طاہر عظیم،ڈاکٹرقمر فاروق،چوہدری سلطان رانجھا،حاجی راجہ اسد حسین ،چوہدری محمد اشفاق باغانوالہ،سید ذوالقرنین شاہ،نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نسیم اکرم وڑائچ کی انسانیت کے لئے دی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور خدمت کے جذبہ کو سراہا۔مقررین نے رفاعی کاموں کو مزید موثر بنانے کے کئے اپنی تجاویز بھی دیں۔

تقریب کو آرگنائز کرنے میں چوہدری صفدر اقبال وڑائچ،راجو الیگزینڈر نے اپنی خدمات پیش کیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے