بارسلونا،راوال میں بڑے پیمانے پر جھگڑا، چار افراد گرفتار، ایک ریسٹورنٹ کو نقصان
Screenshot
ریسٹورنٹ کے ذمہ دار کے مطابق، دوپہر کے وقت ان کی کچھ افراد کے گروہ سے بحث ہوئی تھی۔ بعد میں وہی لوگ مزید افراد کے ساتھ واپس آئے، جس کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔
راول میں ہونے والے اس بڑے جھگڑے کے نتیجے میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، اتوار کے روز گواردیا اربانا پولیس نے اس جھگڑے کے بعد چار افراد کو حراست میں لیا۔ یہ واقعہ راوال کی مرکزی سڑک پر پیش آیا۔ پولیس کو شام کے وقت اطلاع ملی، جس کے بعد وہ موقع پر پہنچی۔
جھگڑے کی ابتدا ریسٹورنٹ کے اندر ہونے والے ایک پہلے تنازعے سے ہوئی تھی۔ریسٹورنٹ کے ذمہ دار شخص نے بتایا کہ دوپہر میں ان کی کچھ افراد سے بحث ہوئی تھی، اور چند گھنٹوں بعد وہی افراد مزید لوگوں کے ساتھ واپس آئے، جس سے باقاعدہ لڑائی شروع ہو گئی۔
گواردیا اربانا پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ عینی شاہدین کی مدد سے پولیس نے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔مجموعی طور پر چار افراد کو اس لڑائی میں حصہ لینے اور ریسٹورنٹ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔