اسپین نے لبنان کے لیے 33 ہزار انسانی امدادی کٹس روانہ کر دی ، 54 ہزار سے زائد بے گھر افراد کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

Screenshot

Screenshot

وزارتِ خارجہ، یورپی یونین و تعاون (جس کی سربراہی ہوزے مینوئل الباریس کر رہے ہیں) نے یہ امداد لبنان بھیجی ہے۔ یہ اقدام مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تشدد کے باعث پیدا ہونے والی خراب انسانی صورتحال کے جواب میں کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور تحفظ کی ضروریات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ امداد ہسپانوی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون (AECID) کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔

امدادی سامان میں شامل ہیں:

  • 30,800 حفظانِ صحت (ہائجین) کٹس، جو 43 ہزار سے زائد افراد کی ضروریات پوری کریں گی۔
  • 2,250 کچن کٹس، جو تقریباً 11 ہزار افراد کے لیے ہیں، تاکہ وہ مشکل حالات میں کھانا تیار کر سکیں۔

اس امداد پر ہسپانوی حکومت نے تقریباً پانچ لاکھ یورو سے زائد رقم خرچ کی ہے، جس سے مجموعی طور پر 54,370 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ سامان اسپین سے سمندری راستے کے ذریعے ویلنشیا بندرگاہ سے مئی کے آغاز میں دو مرحلوں میں روانہ کیا جائے گا، جبکہ بیروت پہنچنے کی توقع مئی کے آخر تک ہے۔

مزید یہ کہ اسپین اردن کے تعاون سے قائم بین الاقوامی انسانی راہداری کے ذریعے کچن کٹس کی ایک اور کھیپ بھی بھیجے گا، تاکہ زمینی راستے سے امداد کی ترسیل کو تیز کیا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے