اے ٹی ایم فراڈ،18 سالہ نوجوان بینک سے رقم نکالتے پکڑا گیا
Screenshot
بارسلونا: پولیس نے ایک 18 سالہ نوجوان کو اے ٹی ایم سے لاکھوں کی رقم نکلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ واقعہ شہر کے ویلا اولمپیکا علاقے میں پیش آیا، جہاں نوجوان نے چہرہ چھپائے مشکوک انداز میں پیسے نکالنے کی کوشش کی۔ پولیس کی شکایت درست ثابت ہوئی کیونکہ وہ چار مختلف بینک کارڈز سے ہزاروں یورو نکال رہا تھا، جو مبینہ طور پر ایک ہی شخص کے تھے اور فراڈ کے ذریعے حاصل کیے گئے تھے۔
نوجوان نے پہلے الیکٹرک اسکُوٹر پر فرار ہونے کی کوشش کی، پھر دوڑ لگا کر بچنے کی کوشش کی، لیکن آخرکار پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ اس کے قبضے سے بیس اور پچاس یورور کے نوٹ نکالے گئے جن کی کل مالیت 23,190 یورو تھی۔ اس کے ساتھ موبائل فون اور ایک کریڈٹ کارڈ بھی ضبط کیا گیا۔ باقی کارڈز چند میٹر دور کچرے کی ٹوکری میں ملے۔ نوجوان کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر کے اے ٹی ایم فراڈ پر پولیس کی نظر ہر وقت ہے اور چالاک نوجوانوں کو بچنے کا موقع نہیں ملتا۔