ووکس کا سانچیز دور میں دی گئی نیشنلٹی کا ازسرِنو جائزہ لینے کا مطالبہ

Screenshot

Screenshot

میڈرڈ(دوست نیوز)انتہا پسند جماعت ووکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیرِاعظم پیدرو سانچیز کے دورِ حکومت میں دی گئی ہسپانوی شہریتوں کا آڈٹ کرنا چاہتی ہے۔ پارٹی کے مطابق 2018 کے بعد ایک ملین سے زائد افراد کو شہریت دی گئی، جسے ووکس انتخابی مفادات سے جوڑتی ہے۔

پارٹی سربراہ سانتیاگو آباسکل نے کہا ہے کہ سانچیز حکومت میں دی گئی کئی شہریتیں “جعلی” ہیں اور انہیں منسوخ کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق شہریت دھوکے سے دینے سے کوئی شخص ہسپانوی نہیں بن جاتا۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 2018 سے 2024 کے درمیان 11 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں نے قانونی طریقے سے ہسپانوی شہریت حاصل کی، جن میں اکثریت لاطینی امریکی ممالک سے تھی اور بیشتر افراد کئی برس اسپین میں مقیم رہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہسپانوی قانون کے تحت شہریت صرف محدود اور عدالتی طور پر ثابت شدہ وجوہات پر ہی واپس لی جا سکتی ہے، جبکہ ووکس کی یہ تجویز قانونی عدم تحفظ پیدا کر سکتی ہے۔

ووکس شہریت اور رہائش کے قوانین سخت کرنے، غیر قانونی تارکینِ وطن کی بے دخلی اور ریگولرائزیشن کے موجودہ طریقہ کار کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے