بارسلونا میں شہری قوانین کی سختی، بدتمیزی اور بداخلاقی کے خلاف نئی پابندیاں نافذ

Screenshot

Screenshot

بارسلونا: شہر کے حکام نے نئے شہری آرڈیننس کو باضابطہ طور پر نافذ کر دیا ہے، جس کا مقصد عوامی نظم و ضبط بحال کرنا اور شہریوں کے تحفظ کا احساس مضبوط کرنا ہے۔

نئے قوانین کے تحت سخت جرمانے اور فوری نفاذ کے طریقے شامل ہیں:

  • سڑک پر پیشاب کرنے پر جرمانہ: €750 تک
  • کتے کے پیشاب کو صاف نہ کرنے پر: €300 تک
  • پابند علاقوں یا بچوں کی موجودگی میں شراب نوشی: €1,500 تک
  • شدید شور کی خلاف ورزی: €3,000 تک
  • گرافٹی کرنے والوں کو جرمانے کے علاوہ صفائی اور مرمت کے اخراجات بھی ادا کرنا ہوں گے

میئر جاؤمے کولبونی نے نائب میئر البرٹ بتلےکمیشنر برائے ہم آہنگی مونتسیرت سوروکا اور گواردیا اورباناپولیس کے چیف سپرنٹنڈنٹ پیدرو ویلّا زیکز کے ساتھ نئی تدابیر کا اعلان کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانون سازی کا مقصد نہ صرف جرمانے لگانا بلکہ عوام میں نظم و ضبط کے شعور کو بھی فروغ دینا ہے۔

شہر کے مقامی پولیس فورس گواردیا اوربانا نے شہری علاقوں میں خصوصی چیکنگ آپریشن شروع کر دیا ہے، جس میں یونیفارم اور سادہ لباس میں اہلکار اہم مقامات، پارکوں اور چوراہوں میں گشت کریں گے۔ ترجیحی مقامات میں عوامی شراب نوشی، گرافٹی، بدتمیزی، اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والے واقعات شامل ہیں۔

حکام کے مطابق، نئے آرڈیننس میں جرمانوں کے علاوہ سماجی معاونت اور حساس افراد کے لیے متبادل اقدامات بھی شامل ہیں تاکہ نفاذ اور سماجی مدد میں توازن قائم کیا جا سکے۔

گزشتہ سال 2024 میں شہری آرڈیننس کے تحت 100,258 شکایات درج کی گئیں۔ سب سے زیادہ شکایات غیر مجاز سٹریٹ وینڈنگ (47.66%)، عوامی شراب نوشی (35.54%)، شور کی آلودگی (7.36%)، اور سڑک پر پیشاب (5.81%) کے حوالے سے تھیں۔

شہری کونسل نے ایک مانیٹرنگ کمیشن بھی قائم کیا ہے جو اثرات، آپریشنل ڈیٹا اور محلوں کی رائے کی بنیاد پر ترجیحی مقامات اور طریقہ کار میں ضروری تبدیلی کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے