عطا تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں عہدے کا چارج سنبھال لیا

فائل فوٹو

وفاقی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ایک بیان میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے