بارسلونا کا ساحلی محلہ بارسلونیتا کے آدھے گھر  غیر ملکیوں نے خرید لئے

Screenshot

Screenshot

بارسلونا کے ساحلی علاقے بارسلونیتا میں گزشتہ سال فروخت ہونے والے گھروں میں سے تقریباً 50 فیصد غیر ملکی شہریوں نے خریدے، جو شہر میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ بارسلونا سٹی کونسل کے مطابق مجموعی طور پر 2025 میں شہر بھر میں 23 فیصد گھروں کی خریداری غیر ملکیوں نے کی، جبکہ سیوتات ویلا ضلع میں یہ شرح 42 فیصد رہی۔

ماہرین کے مطابق زیادہ تر خریدار بیرون ملک سرمایہ کار نہیں بلکہ وہ غیر ملکی شہری ہیں جو پہلے سے بارسلونا میں مقیم ہیں۔ ان کی تعداد شہر کی کل آبادی کے تقریباً 26 فیصد کے برابر ہے، جس کی وجہ سے جائیداد کی خریداری میں ان کا حصہ بھی زیادہ ہے۔

رئیل اسٹیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض غیر ملکی یورپی شہری اسپین میں دوسرا گھر خریدتے ہیں اور سال کے کچھ حصے میں یہاں رہتے ہیں جبکہ باقی وقت مکان کو کرائے پر دے دیتے ہیں۔ کچھ خریدار سرمایہ کاری کے مقصد سے بھی جائیداد خریدتے ہیں، خاص طور پر کرایہ پر دینے کے لیے۔

غیر ملکی خریداروں کی زیادہ مالی استطاعت کے باعث وہ مقامی افراد کے مقابلے میں زیادہ قیمت ادا کر سکتے ہیں، جس سے قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ گھروں کی کمی ہے۔

پورے کاتالونیا میں گزشتہ سال 15 فیصد گھروں کی خریداری غیر ملکیوں نے کی، جبکہ مراکش، رومانیہ اور فرانس کے شہری نمایاں خریداروں میں شامل رہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے