امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے لیے ہسپتال جہاز بھیجنے کا اعلان کر دی

Screenshot

Screenshot

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ گرین لینڈ میں طبی سہولیات بہتر بنانے کے لیے ایک ہسپتال جہاز بھیج رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان لوگوں کو علاج فراہم کرنا ہے جو مناسب طبی سہولت سے محروم ہیں۔

اس اعلان پر ڈنمارک نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ کے شہریوں کو پہلے ہی مکمل طبی سہولت حاصل ہے۔ وزیر دفاع ٹروئلز لنڈ پولسن نے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر مریضوں کو ڈنمارک منتقل کر کے علاج فراہم کیا جاتا ہے، اس لیے کسی اضافی پروگرام کی ضرورت نہیں۔

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے بھی بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک میں صحت کی سہولت سب کے لیے مفت اور مساوی ہے، جہاں علاج کا انحصار دولت یا انشورنس پر نہیں ہوتا۔

یہ معاملہ گرین لینڈ پر اثر و رسوخ کے حوالے سے امریکہ اور ڈنمارک کے درمیان جاری کشیدگی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے