ویلنسیا کوکین کی زیادہ مقدار نے جان لے کی،پولیس کی تفتیش جاری
ڈاکٹر قمر فاروق
ویلنسیا:ویلنسیا میں ایک ہسپانوی نژاد کولمبیا کا 33سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔جس کی موت کوکین کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی، کیونکہ باتھ روم میں سفید پاؤڈر والا ایک بیگ تھا جس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
ویلینسیا کی نیشنل پولیس کے انسداد منشیات افسران ایک شخص کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں،اس شخص کی لاش 6 مارچ کو ویلنسیا شہر کے علاقے ارینکاپنز میں واقع ایک گھر کے باتھ روم سے ملی تھی۔
پوسٹ مارٹم نے تصدیق کی ہے کہ موت کوکین کے جذب کی وجہ سے جس کا وزن تقریباً سات گرام تھا۔ ان واقعات کے بعد، نیشنل پولیس نے موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کیں اور ابتدائی طور پر پرتشدد موت کو خارج از امکان قرار دیا گیا۔