حکومت کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
نومنتخب وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، دوست ملکوں سے قرض لے کر رول اوور کروانے کا فارمولا اب نہیں چلے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معیشت کی بحالی، آئی ایم ایف پروگرام اور نجکاری کے حوالے سے اہم اعلانات کیے۔
وزیر خزانہ نے مہنگائی اور شرحِ سود میں جلد کمی کی توقع، اخراجات میں کمی کا عزم بھی کیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ دوست ملکوں نےکہہ دیا کہ مدد کرنا چاہتے ہیں پر امداد کی صورت نہیں سرمایہ کاری کے ذریعے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی پرائیویٹ سیکٹر میں لے جائیں گے، ریونیو لیکیج روکنے کےلیے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن ہوگی۔