وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو افغان ہم منصب ملا امیر متقی کا مبارکباد کا ٹیلیفون
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے مبارک باد کا ٹیلیفون کیا ہے۔
ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان عبوری وزیر خارجہ کی تہنیتی فون کال وصول کرکے خوشی ہوئی، باہمی دیرینہ تعلقات کے قیام کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تجارت، انسداد دہشت گردی اور عوامی رابطوں میں اضافہ پاکستان کی ترجیح ہیں۔
اس حوالے سے امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے پاک افغان تعلقات مضبوط بنانے میں مثبت اور تعمیری کردار کےلیے پرامید ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطےمیں مثبت روابط میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے، خطے میں علاقائی سطح پر بڑے منصوبوں کا عملی کام شروع ہو رہا ہے، ہم پاکستان میں تعمیری حصہ لینے کی توقع کر رہے ہیں۔
افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب کو دورہ افغانستان کی دعوت بی دی۔