سبزی، دالیں، گوشت، پھل سب کچھ مہنگا ہوگیا
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں سبزی، دالیں، گوشت اور پھل سب کچھ ہی مہنگا ہوگیا۔
اتنی مہنگائی میں غریب شہری کیا لائیں اور کیا کھلائیں کی گِردان میں پھنس چکے۔
لاہور میں پیاز 200 روپے، ٹماٹر 150 روپے، ادرک اور لہسن 600 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
لاہور میں کیلا اور امرود 190 اور خربوزہ 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملتان کے باسیوں کا شکوہ ہے کہ سستے بازاروں میں آٹا چینی اور گھی تو دستیاب ہی نہیں ہے۔
لمبی لمبی لائنوں میں لگنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ سبسڈی سب کےلیے نہیں ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیاز 260 اور ٹماٹر 105 روپے کلو میں بیچا جارہا ہے۔
کوئٹہ میں بکرے اور گائے کے گوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
کراچی والوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا نہ ملنے کی شکایات ہیں جبکہ عید کے لیے نئے کپڑوں کی خریداری اور قیمتوں کا سوچ کر ہی شہری پریشان ہیں۔