باردیم نے آسکر کے اسٹیج پر "آزاد فلسطین” کی حمایت اور "جنگ کے خلاف” آواز بلند کردی

Screenshot

Screenshot

ہسپانوی اداکار خاویر باردیم (Javier Bardem) نے اتوار کو آسکر کی تقریب کے دوران "آزاد فلسطین” کے حق میں بیان دیا اور "جنگ بند کرو” کا بھرپور نعرہ لگایا۔ وہ ایوارڈز کے ان میزبانوں میں سے پہلے شخص تھے،جو ‘بہترین بین الاقوامی فلم’ کے زمرے میں ایوارڈ پیش کر رہے تھے، جو کہ آخر کار ناروے کی فلم ‘Sentimental Value’ (قیمتی جذبات) کے نام رہا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے خلاف کھل کر موقف اختیار کیا۔

اداکار نے اپنے کوٹ کے کالر پر ‘No a la guerra’ (جنگ کے خلاف) کا وہی اسٹیکر لگا رکھا تھا جو انہوں نے 2003 میں عراق جنگ کے دوران استعمال کیا تھا۔ اس کے نیچے انہوں نے "حنظلہ” (Handala) کے کارٹون والا ایک بیج بھی پہنا ہوا تھا، جو کہ 1969 سے فلسطینی مزاحمت کی ایک عالمی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ریڈ کارپٹ پر بھی بارڈیم نے اس تنازع کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا”ہمیں آسکر جیسے پلیٹ فارم کو ان اہم مسائل پر بات کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ جہاں ہمیں سینما کا جشن منانا چاہیے، وہیں اس آواز کو ان چیزوں کے لیے بھی استعمال کرنا چاہیے جنہوں نے دنیا میں اتنا دکھ اور تکلیف پیدا کی ہے۔”

باردیم نے مشرق وسطیٰ کے موجودہ تنازع کو واضح طور پر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ "جھوٹ پر مبنی” ہے۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا”ہم دوبارہ اسی صورتحال میں ہیں، یہ ایک اور غیر قانونی جنگ ہے جس میں معصوم لوگوں کو مارا جا رہا ہے۔ پہلے یہ ‘بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں’ کے نام پر تھا اور اب یہ ایک حکومت (رجیم) کو ختم کرنے کے نام پر ہے، جسے انہوں نے ختم تو نہیں کیا بلکہ اس غیر قانونی جارحیت سے اسے مزید شدت پسندی کی طرف دھکیل دیا ہے۔”

ہسپانوی اداکار نے تقریب میں جاتے ہوئے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ یہ اسٹیکر اور بیج پہنے ہوئے نظر آ رہے تھے، جس سے انہوں نے اپنے خطاب کا اشارہ پہلے ہی دے دیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے