امریکا نے ایرانی شہریوں کے گرین کارڈز اور ویزے منسوخ کر دیے
امریکی حکومت نے حال ہی میں ایرانی شہریوں کے گرین کارڈز اور ویزے منسوخ کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے سیکریٹری مارکو روبیو نے اُن غیر ملکی شہریوں کے گرین کارڈز واپس لے لیے جن کے روابط مبینہ طور پر ایرانی دہشت گرد نظام سے جوڑے گئے تھے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے تقربیاً 4 ایرانی شہریوں کے گرین کارڈز یا امریکی ویزے منسوخ کیے ہیں، جن کا تعلق موجودہ یا سابق ایرانی حکومت سے بتایا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے 2 افراد کو امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا ہے، انہیں ملک بدر کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ متعلقہ افراد اب قانونی مستقل رہائش کے اہل نہیں رہے اور نہ ہی انہیں امریکا میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔