مایا علی کو نئے دوست مل گئے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نئے دوست مل گئے۔
مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کینسر جیسے جان لیوا مرض کا شکار بچوں کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسنر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کے دوران ایک بچہ ان کا ہاتھ چومتا ہے تو جواباََ وہ بھی پیار سے اس بچے کا ہاتھ چومتی ہیں جبکہ تصاویر میں وہ کینسر سے متاثرہ بچوں کے ہمراہ کینسر سے آگاہی کے لیے مختلف پوسٹرز تھامے کمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
مایا علی نے یہ تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ان چھوٹے جنگجوؤں کو مسکراتے ہوئے کینسر سے لڑتے ہوئے دیکھنا میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ تھا۔
اُنہوں نے لکھا کہ یہ جس ہمت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ہم سب ان بچوں سے یوں ہمت سے کام لینا سیکھ سکتے ہیں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں نے یہ نئے دوست بنائے ہیں جنہوں نے مجھے سکھایا کہ چاہے کچھ بھی ہو زندگی بہت خوبصورت ہے اور ہمیں صرف اپنی زندگی میں ملنے والی کے لیے اللّٰہ کا شکر گزار بننا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں کینسر سے متاثرہ تمام بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔